جرمن عدالت کا داعش کے ساتھ تعلقات کے شبے میں گرفتار شامی مہاجر کی حراست میں توسیع کا حکم

جمعہ 11 نومبر 2016 11:19

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) جرمنی کی اعلیٰ عدالت نے داعش کے جنگجوؤں کے ساتھ تعلقات کے شبے میں شامی مہاجر کی حراست کی مدت میں توسیع کا حکم دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ شامی کو مارچ میں برلن سے گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جرمنی کی وفاقی عدالت نے اس ملزم کی حراست میں تین ماہ کی توسیع کی ہے تاکہ تحقیقات کار اپنی تفتیش مکمل کر سکیں۔ حکام کے مطابق یہ شامی مہاجر فروری 2015 ء میں جرمنی آیا تھا، جو مشتبہ طور پر برلن میں دہشت گردی کے حملوں کی خاطر اہم اہداف پر کام کر رہا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے داعش کے لیے بھرتیوں کے الزام میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :