حلب میں جاری جنگی کارروائی میں طویل وقفوں سے جنگجوؤں کو اپنی صفوں میں بہتری پیدا کرنے کا موقع مل جائے گا،روس

جمعہ 11 نومبر 2016 11:19

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) روس نے کہا ہے کہ حلب میں جاری جنگی کارروائی میں لمبے وقفوں سے وہاں فعال جنگجوؤں کو اپنی صفوں میں بہتری پیدا کرنے کا موقع مل جائے گا۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی فوج کے مطابق گزشتہ جمعہ کے دن مشرقی حلب میں دس گھنٹے کے وقفے کے باوجود اس شورش زدہ علاقے میں امدادی سامان نہیں پہنچایا جا سکا تھا جبکہ جنگجوئوں نے ایک امدادی قافلے پر فائرنگ کر دی تھی، جس کی وجہ سے دو روسی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے روس سے اپیل کی ہے کہ وہ حلب میں امدادی کارروائیوں اور وہاں جنگ میں پھنسے شہریوں کے انخلاء کے لیے جنگ بندی وقفے میں توسیع کرے۔

متعلقہ عنوان :