عمان:تین گاڑیاں ٹکرانے سے چھ افراد شدید زخمی

جمعہ 11 نومبر 2016 09:53

عمان:تین گاڑیاں ٹکرانے سے چھ افراد شدید زخمی

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11نومبر 2016 ) : عمان کے ہائی وے پر تین گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں جس سے ان گاڑیوں میں موجود چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمان کے سلطان قابوس ہائی وے پر تینوں گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث ایک دوسر ے سے ٹکرا گئی تھیں۔ رائل عمان پولیس کے حکام نے بتایا کہ انہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اہلکار جائے حادثہ پر پہنچا دیے زخمی ہونے والے چھ افراد کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔