جدہ:سعودی عرب میں لائیو سٹاک کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

جمعہ 11 نومبر 2016 09:53

جدہ:سعودی عرب میں لائیو سٹاک کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11نومبر 2016 ) : سعودی عرب میں کنزیومر کی طرف سے ڈیمانڈ کم ہو نے پر لائیو سٹاک کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہاہے ۔ لائیو سٹاک کی قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان 20فیصد سے لیکر 30فیصد تک ہے۔

(جاری ہے)

مویشیوں کے ایک تاجر کا کہناہے کہ شہریوں کی قوت خرید کم ہونے کی وجہ سے لائیو سٹاک کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ مقامی لائیو سٹاک کی قیمتیں 200ریال تک آگئی ہیں۔سمالیہ سے منگوائے گئے لائیوسٹاک کی قیمتیں 400ریال تک ، السکونی 650ریال سے کم ہو کر 450ریال جبکہ مقامی لائیو سٹاک کی قیمتیں 1400ریال سے کم ہو کر 1100ریال تک رہے گئی ہیں۔ اونٹ کی قیمت 2800ریال سے کم ہو کے 2100ریال پر آگئی ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ لائیو سٹاک کی قیمتیں سنبھلنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔