عمان:ورکر ویزا کی فیس کمپنی مالکان ، یا کفیل ہی ادا کرنے کے پابند ہیں

جمعہ 11 نومبر 2016 09:48

عمان:ورکر ویزا کی فیس کمپنی مالکان ، یا کفیل ہی ادا کرنے کے پابند ہیں

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11نومبر 2016 ) : عمان چیمبر آف کامرس کے رکن نے کہا ہے کہ عمانی ویز ا کی فیس ورکروں کی بجائے صرف آجر ، کمپنی یا کفیل دینے کے پابند ہیں ۔کسی بھی ورکر سے ویزا کی فیس وصول کرنا جرم ہے۔عمانی حکومت نے پچھلے ہفتے غیر ملکی ورکروں کی فیسوں میں اضافہ کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

نئی فیسوں کے مطابق 201عمانی ریال سے لیکر 301عمانی ریال تک ہے ۔لیکن حکومتی اقدامات کے باوجود غیر ملکی ملازمین ، سماجی ورکر وں خاص طورپر دفاتر میں کام کرنے والے افراد کو ڈر ہے کہ فیسوں کے بڑھنے کا بوجھ بھی کمپنیاں اور کفیل ان پر ہی ڈال دیں گے ۔مگر عمانی وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں ایسا کرنے والی کمپنی یا کفیلوں کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا ہے ۔