دبئی: کفیل کے گھر میں کام کرنے والی خادمہ سے زیادتی کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار

جمعہ 11 نومبر 2016 09:48

دبئی: کفیل کے گھر میں کام کرنے والی خادمہ سے زیادتی کرنے والا پاکستانی ..

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11نومبر 2016 ) : دبئی پولیس نے اپنے ہی کفیل کے گھر میں کام کرنے والی غیر ملکی گھریلو خادمہ سے زیادتی کر ڈالی ۔تفصیلات کے مطابق کفیل کی غیر موجودگی میں پاکستانی شہری نے خادمہ کو زور زبردستی اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پاکستانی شہری نے گھریلو خادمہ کی باتھ روم میں کپڑے بدلتے ہوئے پہلے ویڈیو بنائی اور پھر اسے غلط کام کرنے پر مجبور کیا۔

خادمہ نے پولیس حکا م کو بتایا کہ جب میں کام کر رہی تھی تو پاکستانی ملازم اچانک اندر آیا اور زبردستی میرے کپڑے اتارنے لگا۔میں نے اسے بتایا کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں مگر وہ نہ مانا ۔ مجھے کہا کہ اگر میں نے شور مچایا تو وہ اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دیگا۔ میڈکل رپورٹ سے بھی ثابت ہو ا ہے کہ خادمہ سے زیادتی کی گئی تھی ۔