دبئی ٹرام پر سفر کرنے والوں کی تعداد9ملین سے زائد ہوگئی ہے : آر ٹی اے

جمعہ 11 نومبر 2016 09:40

دبئی ٹرام پر سفر کرنے والوں کی تعداد9ملین سے زائد ہوگئی ہے : آر ٹی اے

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11نومبر 2016 ) :دس نومبر کو دبئی ٹرام کے دو سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دو سال مکمل ہونے پر دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ ( آر ٹی اے ) کے اعلی ٰ حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ دبئی ٹرام کے بننے سے لیکر اب تک وقت پر آنے جانے کا عمل ، متعدد سہولیات کی وجہ سے مسافروں کی پہلی چوائس رہا ۔

(جاری ہے)

آرٹی اے کے جانب سے جاری کردہ نئے اعدادوشمار کے مطابق 2014 سے لیکر اب تک دبئی ٹرام سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد تقریباََ9ملین سے زائد ہو چکی ہے ۔ اس عرصے کے دوران دبئی ٹرام نے 176,000آنے اور جانے کے چکر لگائے اور تقریباََ1.05ملین کلو میٹرسفر کیا۔دبئی ٹرام گیارہ کلومیٹر طویل رستے پر روزانہ متعدد چکر لگاتی ہے ۔جبکہ اس کے گیارہ ہی اسٹیشن ہیں۔دبئی ٹرام نے 94.5 فیصد آن ٹائم آنے کا ریکارڈ رکھاہے ۔