شارجہ کے رہائشی علاقوں میں غیر شادی شدہ افراد کا داخلہ ممنوع

جمعہ 11 نومبر 2016 09:40

شارجہ کے رہائشی علاقوں میں غیر شادی شدہ افراد کا داخلہ ممنوع

شارجہ: میونسیپلیٹی حکام نے کہا ہے کہ شارجہ کے رہائشی علاقوں جہاں پر صرف فیملیوں کے لیئے رہنے کی اجازت وہاں غیر شادی شدہ یا کسی بھی فرد واحد کو رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان علاقوں میں رہنے والے خاندانوں نے شارجہ میونسیپلیٹی حکام سے شکایت کی ہے کہ ان کے علاقے میں کئی غیر شادی شدہ افراد بھی رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک شہری کا کہناہے کہ اس کے علاقے میں کئی سالوں سے غیر شادی شدہ اور اکیلے افراد رہ رہے ہیں۔

متعدد دفعہ شکایات کے باوجود ان کو نکالا نہیں گیا۔غیر شادی شدہ افراد کی وجہ سے متعدد شہریوں کو خوف ہی رہتاہے ۔وہ آسانی سے پارکوں اور گھروں کے باہر اپنے بچوں کو گھومنے نہیں دے سکتے ہیں۔رواں سال میونسپیلیٹی حکام کی طرف سے معایئنوں کے دوران 1643افراد پر جرمانے عائد کیے گئے ۔جبکہ 2015میں کیئے جانے والے جرمانوں کی شرح1523رہی ہے۔