جدہ:ٹریفک مہم کے دوران1385 لیموزین گاڑیوں کو ضبط کیا گیا

جمعہ 11 نومبر 2016 09:28

جدہ:ٹریفک مہم کے دوران1385 لیموزین گاڑیوں کو ضبط کیا گیا

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11نومبر 2016 ) : سعودی ٹریفک پولیس نے ایک مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1385گاڑیوں کو ضبط کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مکہ ، جدہ اور طائف اور دوسرے علاقوں میں ان گاڑیوں کو پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران ٹریفک پولیس اور سکیورٹی پیٹرول حصہ لے رہے ہیں۔ اس مہم کے دوران خستہ حال لیموزین گاڑیوں کو پکڑا گیا ہے ۔کیونکہ خستہ حال گاڑیاں ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ٹریفک پولیس حکام کا کہناہے کہ بچوں کے لیے مخصوص سیٹیں نصب نہ کرنا بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔