الخبر میں رضاکار صفائی شروع ، متعدد شہریوں کی شرکت

جمعہ 11 نومبر 2016 09:16

الخبر میں رضاکار صفائی شروع ، متعدد شہریوں کی شرکت

الخبر:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11نومبر 2016ء):الخبرشہر کی صفائی مہم میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 900شہریوں نے بھی حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق یہ مہم پیرکے روز شروع کی گئی تھی ۔ جس میں الخبر شہر کو دوسرے شہروں کی طرح صاف ستھرا بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اس مہم کے سپر وائیزر حماد المدینی نے بتایا کے بہت سے محکمے جن میں، سکیورٹی ڈپارٹمنٹ ، ٹریفک ڈپارٹمنٹ،پولیس اور سعودی ریڈکریسنٹ اس مہم میں شامل ہیں ۔ لیکن اتنی تعداد میں رضاکاروں کے آ جانے سے اس مہم کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہم کے دوران مختلف زبانوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔