ابو ظہبی:دس نومبر سے فراری ورلڈ میں داخلہ فری کر دیا گیا

جمعہ 11 نومبر 2016 09:16

ابو ظہبی:دس نومبر سے فراری ورلڈ میں داخلہ فری کر دیا گیا

ابو ظہبی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11نومبر 2016 ) : سیاحت کے فروغ اور فراری ورلڈ کی تشہری مہم کے دوران دس نومبر سے فراری ورلڈ میں داخلہ بالکل مفت کر دیا گیاہے تفصیلات کے مطابق دس نومبر سے لیکر تین دسمبر تک فراری وارلڈ کی سیر کرنے والوں کے لیے کوئی داخلہ فیس نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

ریسنگ کاروں کی مخصوص آواز ”ورووم ورووم “ اب سننا آسان ہو گیاہے ۔فراری ورلڈ ابو ظہبی کے جنرل منیجر جیس ورگاس نے ”فری ویو“ فراری ورلڈ مہم کا آغاز کیا ۔فراری ورلڈ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ مہم متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی وجہ سے شروع کی گئی ہے ۔واضع رہے کہ فراری ورلڈ کے قیام کے بعد اس کو شہریوں اور سیاحوں کی طرف سے بہت مقبولیت ملی ہے ۔