یوتھ آف امہ لاہور کے اشتراک سے کامسیٹس یونیورسٹی میں سیمینار

جمعرات 10 نومبر 2016 23:15

لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء) یوتھ آف امہ لاہور کے اشتراک سے کامسیٹس یونیورسٹی میں پاکستان کو لاحق بیرونی خطرات اور نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیاگیا۔تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ محمد عبداللہ حمید گل،معروف سماجی ذرائع ابلاغ کے ماہر محمد تابش،یوتھ آف امہ پاکستان کے ذمہ دار عمر سلطان نے اس موقع پر طلبا سے خطاب کیا ۔

محمد عبداللہ گل نے اس موقع پر طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میری محبت ہے اور اس محبت کے لیے ہم سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور وہ نظریہ اسلام کا نظریہ ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے وقت لارڈمائونٹ بیٹن کے سامنے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز پر چلائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان کے دیگر بیانات اس بات پر شاہد ہیں کہ پاکستان اسلام کی عملی تجربہ گاہ بننے کے لیے ہی وجود میں لایا گیا تھا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ آج پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا یا جائے۔اس مقصد کے لیے ہمارے نوجوانوں اور بالخصوص طلبا کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کی منزل اسلام آباد ہے جبکہ درحقیقت ہماری منزل اسلام آباد ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :