لاہورتعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کل ہوگا

جمعرات 10 نومبر 2016 23:15

لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کل12نومبر بروزہفتہ کو ہو گا۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق جو تعلیمی ادارے نتائج کی کمپیوٹر سی ڈیز حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ دفتری اوقات میں ایچ بی ایل بنک میں مبلغ100روپے جمع کروا کر حاصل کرسکتے ہیں۔