کراچی: امجد صابری کے قتل کی لرزہ خیز کہانی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 10 نومبر 2016 21:43

کراچی: امجد صابری کے قتل کی لرزہ خیز کہانی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر۔2016ء) امجد صابری کے قتل کی لرزہ خیز کہانی سامنے آ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عاصم کیپری اور اسحاق بوبی نے تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات کئے ہیں۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق امجد صابری کو خصوصی طور پر نجی ٹی وی کے پروگرام کے بعد قتل کیا گیا۔امجد صابری کے قتل کیلیے دہشتگرد عاصم کیپری انکے گھر کے قریب منتقل ہو ا۔

حکام کے مطابق قتل کے روز ملزمان 2 بجکر 40منٹ پر امجد صابری کے گھر کے قریب موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اسحاق بوبی کچھ دور پٹرول پمپ کے پاس پیدل کھڑا انتظار کر رہا تھا۔ عاصم کیپری موٹر سائیکل پر امجد صابری کے گھر کے قریب کلینک پر کھڑا تھا۔تحقیقاتی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب امجد صابری کی گاڑی روکی۔ اسحاق بوبی کچھ دور پٹرول پمپ کے پاس کھڑا انتظار کر رہا تھا۔عاصم کیپری نے آگے جا کر موٹر سائیکل پر اسحاق بوبی کو بٹھایا۔تقریباً ساڑھے 3بجے کے قریب امجد صابری اپنے گھر سے نکلے۔ملزمان واپس پلٹ کر لیاقت آباد کی جانب آئے۔فائرنگ کے بعد دہشتگرد شریف آبا دکی جانب گئے۔ امجد صابری کے ساتھ موجود شخص پر گولیاں نہیں چلائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :