جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں گرفتار سید فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت منظور کرلی

جمعرات 10 نومبر 2016 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2016ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے تھانہ سچل کے علاقے سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں گرفتار پیپلزپارٹی کے سابق سنیٹر سید فیصل رضا عابدی کی 50 ہزار روپے کی درخواست ضمان منظور کرلی،عدالت نے درخواست ضمانے منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اگر ملزم کے خلاف مزید مقدمہ نہیں ہے تو اسے رہا کردیا جائے،ملزم فیصل رضا عابدی کو فاضل عدالت نے عدالتی ریمانڈ پر19 نومبر تک جیل بھیج دیا تھا،جس کے بعد آج جمعرات کو ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی،ملزم فیصل رضا عابدی کو پولیس نے گرفتار کر کے ان پر پٹیل پاڑہ کے علاقے میں2 افراد کے قتل کا الزام بھی عائد تھا،تاہم بعد ازاں یہ الزام واپس لیتے ہوئے ان کے خلاف غیر قانونی کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج کیا،ملزم سید فیصل رضا عابدی کو ان کی نیو ضویہ میں رہائش گاہ سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،بعد ازں فیصل رضا عابدی نے اسلحے کے لائسنس پیش کردئیے تھے۔

متعلقہ عنوان :