پنجاب یونیورسٹی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر زاہد جاوید کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں

جمعرات 10 نومبر 2016 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر زاہد جاوید کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر زاہد جاوید کو غیرقانونی طور پر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنایا گیا جبکہ پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے ان کے مقالہ جات بھی جعلی ہیں، ڈاکٹر زاہد نے معاملہ دبانے کیلئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کو رشوت دی اور مجاہد کامران نے غیرقانونی طور پر ڈاکٹر زاہد کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ لگایا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ڈاکٹر زاہد جاوید کی ایسوسی ایٹ پروفیسرشپ کو غلط قرار دے چکی ہے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈاکٹر زاہد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں بطور سربراہ کام کر رہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر زاہد جاوید کو عہدے ہٹایا جائے۔

(بخت گیر)