امریکی انتخابات میں ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی اور ہیلری کلنٹن کی شکست کسی حوالے سے بھی مسلمانوں بالخصوص پاکستانیوں کوکسی خوش فہمی میں مبتلاہونے کی ضرورت نہیں

نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب کا بیان

جمعرات 10 نومبر 2016 20:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2016ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی اور ہیلری کلنٹن کی شکست کسی حوالے سے بھی مسلمانوں بالخصوص پاکستانیوں کوکسی خوش فہمی میں مبتلاہونے کی ضرورت نہیں، اس لئے امریکہ میں کوئی بھی جیت جائے وہ امریکی پالیسیوں ہی کو آگے بڑھاتاہے اور ہم نے چندسالوں میں دیکھا کہ پورے عالم اسلام بالخصوص عراق ،شام ،فلسطین،لیبیا ، کشمیراور متعددملکوں میںجوتباہی پھیلی ہوئی ہے اُس میں امریکی پالیسیوں کابھی دخل ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس پالیسی میں تبدیلی کا ایک ہی راستہ ہے کہ مسلمان ممالک آپس میں متحد ہونے کا ثبوت دیں مگر افسوس کی بات ہے کہ مسلمان ممالک بھی ایک دوسرے کے خلاف حملہ کرنے میں مصروف ہے اس کے نتیجے میں اسلام دشمن لوگ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے مکہ معظمہ اور مدینہ شریف میںبھی حملہ کرنے کی جرأت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نومنتخب امریکی صدرامریکہ میں مقیم مسلمانوں کے بارے میں باربارجن زہریلے خیالات کااظہارکرچکے ہیں وہ دنیا سے چھپی ہوئی نہیں ہے اس لئے عالم اسلام کواُن سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہئے اور اپنے ملک وقوم کی بقاء کیلئے خودپالیسی بنانی چاہیے ۔

انہوں نے مسلمان حکمرانوں سے اپیل کی کہ امریکی سازشوں کاشکا رہوکر آپس میں ایک دوسرے کاخون بہانے کے بجائے متحد ہوکر مسلمانان عالم کی بقاء کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں اور مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی ترقی کیلئے اپنا کرداراداکریں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جس قدرمضبوط ہوگا اپنے وسائل پرانحصارکرنے کی عادت ڈالے گا اور کشکول گدائی لے کر عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے جھولی نہیں پھیلائے گاتو پاکستان کا ایک وقار ہوگااور اُس صورت میں امریکہ،برطانیہ اور بھارت کواپنے رویے میں تبدیلی پرمجبورکیاجاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :