سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا ٹکا خان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 10 نومبر 2016 20:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔