آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعرات 10 نومبر 2016 20:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء) ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویژن)، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویژن)، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ فیصل آباد، لاہور، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 04، قلات منفی03 اور گلگت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔