لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت 9دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 10 نومبر 2016 17:43

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 10 نومبر ۔2016ء ) ہائیکو رٹ نے جوڈیسنل ایکٹیوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیٹرولیم کی قیتموں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو ئی ہے لیکن پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں عالمی منڈی کے حساب سے کمی نہیں کی گئی ۔

وکیل کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد سے زائد32 فیصدسیلز ٹیکس وصول کررہی ہے اور قانون کے تحت حکومت کو اس کا اختیار نہیں ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز کی وصولی کو کالعدم قرار دیا جائے اور پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے برابر لائی جائیں