لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 10 نومبر 2016 17:43

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 10 نومبر ۔2016ء ) ہائیکورٹ نے علی موسی گیلانی کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے اپنا نام کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران علی موسی گیلانی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ چار برس سے بغیر کسی جواز کے علی موسی گیلانی کا نام سیایگزٹ کنٹرول میں شامل کیا گیا ہوا۔ وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ چار برس تک کسی شہری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں کیا جاسکتا ۔وکیل نے استدعا کی کہ علی موسی گیلانی کا نام ایگزٹ کنٹرول سے خارج کیا جائے۔