Live Updates

عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی کااجلاس

عمران خان نے سیکیورٹی لیکس پرقائم تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف سینیٹ میں قراردادلانے کافیصلہ،مشترکہ قرارداد لانے کیلیے شاہ محمودقریشی کواپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 نومبر 2016 17:03

عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی کااجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت آج بنی گالہ میں پارٹی کا اجلاس ہوا،جس میں پاناما لیکس کیس اور خبرلیک ایشوسمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت اجلا س میں جہانگیرترین،شاہ محمودقریشی ،اسدعمرسمیت پارٹی کے سینئررہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں عمران خان نے سیکیورٹی لیکس پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف سینیٹ میں قراردادلانے کی ہدایت کردی ہے۔جبکہ مشترکہ قرارداد لانے کیلیے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔عمران خان نےاپوزیشن سےرابطے کی ذمےداری شاہ محمودقریشی کو سونپ دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :