پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت منظور

جمعرات 10 نومبر 2016 17:52

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت منظورہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔واضح رہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ ہفتے کراچی میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔