ہیلری کلنٹن کی شکست کے چند گھنٹے بعد ہی 2020 کے صدارتی انتخابکیلئے مشیل اوباما کا نام سامنے آگیا

جمعرات 10 نومبر 2016 13:39

ہیلری کلنٹن کی شکست کے چند گھنٹے بعد ہی 2020 کے صدارتی انتخابکیلئے مشیل ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2016ء) امریکی صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کی شکست کے چند گھنٹے بعد ہی 2020 کے صدارتی انتخاب کے لئے مشیل اوباما کا نام سامنے آنے لگا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرکسی نے مشیل اوباما کو آمادہ کرنا شروع کر دیا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب میں ضرورحصہ لیں،تو کسی نے کہا کہ اس وقت مشیل اوباما کے لیے 2020 کا انتخاب جیتنے کے لیے بہترین ماحول ہے ۔مشیل اوباما امریکا کے سیاسی منظرنامے میں ایک مقبول شخصیت ہیں ۔ گیلپ سروے کے مطابق ان کے مقبولیت 64 فیصد ہے اور یہ اوسط ڈونلڈ ٹرمپ، ہلیری کلنٹن اور اپنے شوہر صدر اوباما سے زیادہ ہے۔