دھاندلی کیس: سپریم کورٹ نے این اے 110 کا فیصلہ خواجہ آصف کے حق میں سنا دیا

اللہ تعالیٰ اور عدالت عظمیٰ کا شکراداکرتاہوں،میرے پاس اللہ تعالیٰ کا شکربجا لانے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔خواجہ آصف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 نومبر 2016 13:21

دھاندلی کیس: سپریم کورٹ نے این اے 110 کا فیصلہ خواجہ آصف کے حق میں سنا ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر2016ء) :وزیردفاع خواجہ آصف نے دھاندلی الزام میں سپریم کورٹ کا فیصلہ حق میں آنے پرمسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ اور عدالت عظمیٰ کا شکراداکرتاہوں۔میرے پاس اللہ تعالیٰ کا شکربجالانے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ‌نے سیالکوٹ کے عوام کی تائید کردی ہے۔سیالکوٹ کے عوام میرے ساتھ ہیں۔یاد رہے سپریم کورٹ نے این اے 110سے متعلق اپیل کا فیصلہ سنادیاہے۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء عثمان ڈارکی اپیل مستردکردی ہے۔خواجہ آصف کے وکیل فاروق ایچ نائک نے کہاکہ سپریم کورٹ نے قراردیاہے کہ خواجہ آصف نے الیکشن درست طریقے سے جیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :