کراچی ، فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت منظور

جمعرات 10 نومبر 2016 13:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت ضمانت منظور ہو گئی منطور ہو گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ ہفتے کراچی میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :