انسپکشن ٹیم کے چیئرمین اخترعلی شاہ کاصوابی کادورہ

بدھ 9 نومبر 2016 23:27

صوابی۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی انسپکشن ٹیم کے چیر مین سید اختر علی شاہ نے ممبرز ٹیکنیکل یعقوب خان اور واجد خان کے ہمراہ بدھ کے روز صوابی کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے گجو خان میڈیکل کالج شاہ منصور ، سپورٹس سٹیڈیم بام خیل ، فاروق بانڈہ جہانگیرہ اور کھنڈہ موڑ ٹوپی روڈز کی تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا او ر اس پر اطمینان کااظہار کیا بعد ازاں ڈی سی جر گہ ہال صوابی میں ایک منعقدہ تقریب میں ایکسین سی اینڈ ڈبلیو صوابی نوید اقبال اور ایس ڈی او عبدالزبور نے موصوف کو ضلع صوابی میں تر قیاتی منصوبوں پر جاری کام کے حوالے سے ملٹی میڈیا کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دی ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان، اے سی عمران حسین رانجھا اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر ایکسین نوید اقبال اور ایس ڈی او عبدالزبور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں تر قیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اگر بعض تر قیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہے تو اس کی وجہ فنڈز کی عدم ادائیگی ہے لہٰذا حکومت جلداز جلد متعلقہ محکمے کو فنڈز جاری کر یں تاکہ جلد از جلد تمام منصوبے معیاری طریقے سے بر وقت پایہ تکمیل کو پہنچایا جا سکے اس موقع پر انسپکٹر ٹیم کے چیر مین سید اختر علی شاہ نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں تر قیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا متعلقہ محکمے تمام منصوبوں کے معیار کو بر قرار رکھا جائے انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے کو جلداز جلد تر قیاتی فنڈز فراہم کی جائے گی لہٰذا محکمہ ہذا کے مجاز حکام تمام منصوبے نہ صرف معیاری یقینی بنائے بلکہ اس کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ضلع بھر میں جاری منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا