شمع گھی کے ایم ڈی فضل ودودکے بھائی کی وفات پرتعزیت کیلئے وزیراعلیٰ کی صوابی آمد

بدھ 9 نومبر 2016 23:27

صوابی۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک ، صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل کے ہمراہ کلابٹ صوابی گئے جہاں پر وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے مشہور سیاسی و سماجی شخصیت شمع گھی ملز ایسوسی ایئیٹڈ انڈسٹر ی امانگڑھ کے منجنگ ڈائریکٹر فضل ودود خان سے ان کے بھائی حاجی فضل معبود خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کی بلند درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے فضل مالک خان اور فضل رازق خان بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ کافی دیر تک وہاں موجود رہے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اور پی پی پی کے رہنما سید ظاہر علی شاہ ،سید مہر علی شاہ سید نیاز علی شاہ ، سید اشفاق علی شاہ ،صوبائی مشیر کریم خان، سینٹر غفران، سمیت دیگر سیاسی سیاسی ، سماجی شخصیت، صنعتکاروں، اعلی سول و فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔مرحوم کی ر سم قل آج بروز جمعرات کلابٹ میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔