پشاورپولیس کی گزشتہ پانچ دنوں کی کارروائیاں،16اشتہاری سمیت291جرائم پیشہ گرفتار

بدھ 9 نومبر 2016 23:25

پشاور۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)پشاورپولیس نے گزشتہ 5دنوں کے دوران سٹی،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنزکے مختلف تھانہ جات کے حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ، مختلف کاروائیوںاور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 16اشتہاری مجرمان سمیت 291جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروشوںاور تحفظ مکانات ارڈیننس کے تحت 83افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی رورل فرقان بلال کی زیر قیادت ایس ایچ او ریگی اصف علی خان نے بمعہ دیگر نفری پولیس نے تھانہ ریگی کے مختلف علاقوںمیں جبکہ گزشتہ5دنوں کے دوران سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز،ناکہ بندیوں اور مختلف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں،شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندیوں اور مختلف کاروائیوںکے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی ،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 16اشتہاری مجرمان سمیت 291جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش اور تحفظ مکانات ارڈیننس کے تحت83 غیر رجسٹر کرایہ داروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سی16عدد کلاشنکوف ،08عدد رائفل ،02عدد بندوق،02کلاکوف،71عدد پستولیں،996عدد کارتوس،127کلو گرام چرس،70گرام ہیروئن اور 30بوتل شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔