ریسکیو 1122کے صو با ئی ہیڈ کو ارٹر میں یو م اقبا ل کے حو الے سے تقریب

بدھ 9 نومبر 2016 23:25

پشاور۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)کے صو با ئی ہیڈ کو ارٹر میں یو م اقبا ل کے حو الے سے تقریب کا انعقا دکیا گیا ۔ریسکیو ترجما ن بلال احمد فیضی کے مطا بق تقریب کا مقصد مفکر پا کستا ن علا مہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کر نا ہے ، جن کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں نئی روح پھونک دی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ علا مہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے احادیث اور قرآن کی تشریح کی ہے،وہ شاعر مشرق صرف ہمارے قومی شاعر نہیںبلکہ شاعر امت ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی شاعر ی سے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کی بہت پہلے نشان دہی کی تھی بلکہ اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا درس بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علا مہ اقبال کو تمام دنیا کے مفکر اور عالم ، علم وادب کے لیے ایک خا ص مقام دیتے ہیں اور آپ کی خد مات کے معتر ف ہیںجس کی واحد مثا ل بر طا نیہ کی جا نب سے علا مہ اقبا ل کو" سر-" کے خطا ب سے نوازناہے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے دو قومی نظریہ پیش کیا اورمسلما نو ں کو پاکستان کا خواب دیکھایا۔