پاکستان رینجرز سندھ کی 5 ستمبر2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور اغواء برائے تاوان جیسے جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی،رینجرز ترجمان

بدھ 9 نومبر 2016 23:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے 5 ستمبر2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران مختلف سیاسی، مذہبی اور کالعدم جماعتوں کے عسکری سیلز، دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کامیاب آپریشن کئے، جس کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور اغواء برائے تاوان جیسے جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ترجمان رینجرز کے اعلامیہ کے مطابق اس ضمن میں کراچی کے پر امن شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے عطیات یا چندہ دینے سے پہلے اس بات کا اطمینان کر لیں کہی آپ کی دی ہوئی رقم دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ یا ان کے نیٹ ورک چلانے میں تو استعمال نہیں ہورہی۔ اس کے ساتھ ساتھ عسکری ونگز، فرقہ واریت میں ملوث تنظیموں اور کالعدم جماعتوں کو دوبارہ منظم کرنے کا سبب تو نہیں بن رہی اگر کوئی فرد یا تنظیم اس سے جبراً عطیات یا چندہ کا تقاضا کرے تو ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار، Whatsapp نمبر0316-2369996، ای میل ایڈریس[email protected] یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔