گرین بیلٹ کے قیمتی درخت جلنے پر کمشنر سکھر کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار

بدھ 9 نومبر 2016 23:12

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے گرین بیلٹ کے قیمتی درخت اور لان جلنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور ڈی او فاریسٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارک کو ہدایت کی کہ فوری طور پر گرین بیلٹ کو بہتر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ لوگوں کو صحتمند سرگرمیوں کے ساتھ بہتر تفریح فراہم کی جاسکے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اپنے آفس میں گرین بیلٹ کی ترقی اور بہتر ی کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی کو ہدایات دیتے کہا کہ گرین بیلٹ کی ترقی اور بہتری کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور پارک میں لائٹنگ ، گرینری اور پارک میں نصب چھتریوں کو بہتر کیا جائے اور اس کے علاوہ پارک میں شجر کاری اور سبز لان کو پانی فراہم کرنے کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں اور اس سلسلے میں وہاں پر نصب خراب واٹر پمپس کو تین دن کے اندر ٹیک کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

اس موقع پر کمشنر سکھر نے ڈپٹی کمشنر سکھر کو کہا کہ گرین بیلٹ کی کیفے ٹیریا کی نیلامی کرنے کے لیے 20نومبر کو ٹینڈر کرائے جائیں۔