قابل تجدید اور کوئلے سے چلنے والے منصوبوں کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہوں

بدھ 9 نومبر 2016 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ولیج الیکٹریفیکشن اور گیسیفیکشن انکی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ میں قابل تجدید اور کوئلے سے چلنے والے منصوبوں کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہوں اور اسی طرح دیہاتوں کو بجلی اور گیس کی فراہمی کے لئے بھی کام ہو رہا ہے ۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روزولیج الیکٹریفیکشن اور گیسیفیکشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں یڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) محمد وسیم، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ، اسپیشل سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی و دیگر شریک۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات محمد وسیم نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ولیج الیکٹریفیکشن کے لئے 1300ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت نے محکمہ انرجی کو 1بلین روپے جاری کر دئیے ہیں جس میں سے انہوں نے 272.94ملین روپے سیپکو کو 247چھوٹے دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی کے لئے جاری کر دیئے ہیں۔ اسی طرح حیسکو کو بجلی کی فراہمی کی 175اسکیموں کے لئے 253.33ملین روپے دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کو ہدایت کی کہ وہ ولیج الیکٹریفیکشن کے ایشوز کے لئے متعلقہ اتھارٹی سے بات کریںتاکہ دیہاتوں کو بجلی کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو یہ بھی بتایا گیا کہ ولیج گیسیفیکشن کے لئے 1.2بلین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ولیج گیسیفیکشن کی 88اسکیمیں ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایس جی سی کی گیس کی فراہمی کے لئے ہدایات کو فالوکرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیہاتوں کی خواتین ابھی تک روائیتی طریقوں سے لکڑی وغیرہ سے چولہا جلا کر کھانا پکاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس پرانے سسٹم کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں گیس فراہم کریں تاکہ وہ گیس کے چولہوں پر کھانا پکا سکیں

متعلقہ عنوان :