علامہ محمد اقبال ؒنے برصغیرکی سوئی ہوئی قوم کو خواب غفلت سے جگایا ، مقررین

بدھ 9 نومبر 2016 22:31

سیالکوٹ ۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن مرے کالج سیالکوٹ کے صدر پروفیسر چودھری اشفاق احمد گجر ، پروفیسر محمد اسحاق باجوہ ،پروفیسرمہر محمد الیاس ، پروفیسرمحبوب عارف ، پروفیسرنصیر احمد غازی ،پروفیسرعمران سہیل چیمہ ،پروفیسرعرفان رئوف بٹ ،پروفیسر آصف سلیم اور پروفیسرسجاد حیدر بھٹی نے شاعر مشرق ،مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 139 یوم ولادت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ علامہ اقبال کی شخصیت کا سب سے معتبر حوالہ یہ ہے کہ وہ ایک سچے عاشق رسولﷺ تھے اور یہی ان کے فن شاعری کی معراج تھی،انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق ،حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒنے برصغیرکی سوئی ہوئی قوم کو خواب غفلت سے جگایا اور صدیوں سے رائج ہندوستان کے فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے اپنی شاعری کے ذریعے عقابی روح کو بیدار کیا،علا مہ اقبالؒسے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم فکر اقبال کومشعل راہ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :