پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جیل روڈ پر گاڑی سے مردہ جانوروں کا240کلو گوشت برآمد

ناقص‘ غیرمعیاری ‘ مضر صحت یاد زائدالمعیاد خوراک بیچنے والے قوم کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک بڑھایا جائے گا۔ نورالامین مینگل

بدھ 9 نومبر 2016 22:31

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے فردوس مارکیٹ میں واقع حاجی جوس کارنر کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا ء پر بھاری جرمانہ کرتے ہوئے بہتری کے احکامات جاری کیے۔ علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے بٹ چوک میں واقع اللہ بادشاہ ملک شاپ کوصفائی کے ناقص انتظامات اور فریزرز میں مکھیاں موجود ہونے پر جرمانہ عائد کیا ۔

داتا گنج بخش کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جیل روڑپر گاڑی سے 240کلو مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کیااوراور گاڑی میں موجود افراد کے خلاف تھانہ شادمان میں ایف آئی آردرج کروا کے پولیس کے حوالے کر دیااورگوشت کو تجزیے کے لیے پا مکوبھجوا دیاگیا۔داتا گنج بخش اور سمن آباد کی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میںدوکانداروں،سپلائرزاور ورکرز کو حفظان صحت‘ صفائی کے اصولوں ‘ کام کے وقت مناسب یونیفارم کا استعمال ،فالتو موادکی بروقت تلفی،کوڑے دان کو ڈھانپ کررکھنا اور دوکان کی بروقت صفائی کے متعلق تفصیلی آگاہی دی ۔

(جاری ہے)

نشتر ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دولوخورد میں واقع بسم اللہ ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانہ کیا۔علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جوہر ٹائون میں واقع جامن جاواکو اشیاء پر ایکسپا ئری ڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائدکیا۔واہگہ ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نقشبندی بازار پر واقع الرزاق سویٹس کو واشنگ ایریا میں گندگی اور کھانے پینے کی اشیاء میں کیڑے مکوڑون کی موجودگی پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔

داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انار کلی میں المجید بیکرز اوربٹ چوک میں عمر پان شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا۔عزیز بھٹی ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دھرم پورہ میں شمس ہوٹل کو گندے برتنو ں، گندے فریزرز اور صفائی کے ناقص انتظامات پرجرمانہ کیا۔مزیدبرآں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا مشن صحت مند پنجاب ہے۔

ناقص‘ غیرمعیاری ‘ مضر صحت یا زائدالمعیاد خوراک بیچنے والے قوم کے دشمن ہیں اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنا دائرہ کار پنجاب کے ہرشہر تک بڑھا ئے گی۔ اس سلسلے میں فیصل آباددفتر اپنا کام شروع کر چکا ہے جبکہ آج گوجرانوالہ دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :