محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس

بدھ 9 نومبر 2016 22:31

ڈی جی خان ۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران سکولوں کے دورہ کے دوران بنیادی ضروری سہولیات کو چیک کریں ․ سکولوں سے اساتذہ کی غیر حاضری پر سخت ایکشن لیاجائے ․ محکمہ تعلیم کے افسران بہتر نتائج کیلئے ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو خصوصی ٹاسک دیں․ انہوں نے یہ بات محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی․ اجلاس میں ای ڈی او فنانس سرفراز مگسی ، ای ڈی او تعلیم محمدارشاد تارڑ ، ڈی ایم او محمد یاسین ، ڈی ای او سکینڈری و ایلیمنٹری بالترتیب شوکت علی شیروانی ، مہر سراج احمد ، ڈی او پلاننگ سہیل روف کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ․ ڈی سی او نے کہاکہ حکومت پنجاب تعلیم کی ترقی او ربچوں کو خوشگوار ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے سکولوں میں تمام بنیادی ضروری سہولتیں فراہم کررہی ہے اس مقصد کیلئے ضلع ڈیرہ غازیخان کے مزید 202سکولوں میں ضروری بنیادی سہولیات جن میں پانی ، بجلی ، گیٹ ، چار دیواری ، ٹائلٹ بلاکس ، واش رومز وغیرہ شامل ہیں فراہم کی جا رہی ہیں جس پر مجموعی طور پر 20کروڑ 95 لاکھ 40ہزار روپے خرچ ہوں گے ․ اس کے علاوہ ضلع کے 13نئے ہائی سکولوںاور 9ایسے ایلیمنٹری سکولوں جن کے بچوں کی انرولمنٹ زیادہ ہے وہاں آئندہ ہفتے تک جدید آئی ٹی لیبز فنکشنل کردی جائیں گی․ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کے سربراہ اپنے سکولوں میںفروغ تعلیم فنڈز کو ضروری بنیادی سہولیات پر خرچ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :