گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں یوم اقبال ؒ کے حوالے سے تقریب

بدھ 9 نومبر 2016 22:31

ڈی جی خان ۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)گورنمنٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں یوم اقبال ؒ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس سے پرنسپل ادارہ ، شعبہ اردو کی لیکچررمسز بشری قریشی ، طالبات فضیلہ کرن ، تنزیلہ ثمرین ، سدرہ حامد ، مدیحہ مشتاق ، فریحہ مشتاق ، ام کلثوم ، ماہ نور ، طیبہ حمید اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال ؒ کے افکار ، نظریہ پاکستان اور قیام پاکستان کے حوالے سے روشنی ڈالی ․ اس موقع پر ٹیبلوز اور خاکے بھی پیش کیے گئے۔