متعلقہ افسران 21سے 24 نومبر 2016ء تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

بدھ 9 نومبر 2016 22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد معتصم عباسی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 21 سے 24 نومبر 2016ء تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں اور اسے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور کردا ر ادا کریں۔وہ شہباز ہال شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی حیدرآباد معتصم عباسی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مائیکروپلان کے تحت ضلع حیدرآباد میں انسداد پولیو مہم کو 100 فیصد کامیاب بنانے کا ہدف پورا کریںجبکہ مہم کے دوران غفلت برتنے پر متعلقہ افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اجلاس میں شریک میئر حیدرآباد طیب حسین نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو آمادہ کرنے کے لیے منتخب چیرمین اور کونسلرز سے بھی مد د لی جائے جس پرڈی سی حیدرآبا د نے میئرحیدرآباد کی جانب سے پولیو مہم کے دوران تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا، فوکل پرسن ڈاکٹر مسعود نے بتایا کہ پانچ سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 30 ہزار 848 بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلانے کے لیے 865 گشتی ٹیمیں ، 100 مقررہ ٹیمیں، 36 ٹرانسزٹ پوائنٹ پر تعینات ٹیمیں ، 11 تعلقہ سپروائیزرز ، 65 میڈیکل افسران ، اور 209ایریا انچارج مہم میں حصہ لیں گے، اجلاس میں ڈی ایچ او حیدرآباد ڈاکٹر احمد علی حیدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شکیل احمد ابڑو ، تینوں تعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈاکٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :