ٹنڈوالہ یا ر میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر نکلنے والے ماتمی جلوس مجالس ودیگر معاملات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 9 نومبر 2016 22:02

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء)ٹنڈوالہ یا ر چہلم امام حسینؓ کے موقع پر نکلنے والے ماتمی جلوس مجالس اور اجتمامات کے دوران سیکیورٹی ،صفائی ،ہیلتھ ،اور دیگر معاملات کو بہتر بنانے کے لیئے ڈپٹی کمشنر ھال میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عبدالرشید احمد زرداری ایس ایس پی شاہجھان پٹھان ضلع وائس چیئرمین میر غلام محمد عرف میر پپو ٹالپر اور دیگر کر رہے تھے اس موقع پر اجلاس میں موجود جلوس سالار سید زاہد شاہ،نیاز حسین حیدری ،سید ذولفقار کاظمی ،فرحان پتافی ،اور دیگر نے تمام مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کیا اس موقع پر انتظامیہ پولیس اور منتخب نمائندگان سمیت مذہبی رہنمائوں بھی موجود تھے اجلاس میں اے ڈی ایچ او زوار حسین شاہ ، اے سی جھندومری محبوب سیال ،علی محمد ببر ،وائس چیئرمین شاہد جعفر قائم خانی جبران لغاری اور دیگر افسران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے انتظامیہ نے ہمارے ساتھ محرم الحرام میں برپور تعاون کیا تھا ہمیں امید ہے کے اس مرتبہ بھی ہمارے ساتھ برپور تعاون کرے گی ۔