سکھر، منشیات فروشوں نے کاروبار کے فروغ کیلئے خواتین ، بزرگوں کے بعد چھوٹی عمر کے بچوں کا استعمال شروع کر دیا

انتظامیہ ،پولیس چین کی بانسری بجانے میں مصروف ، کم عمر بچے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے لگے

بدھ 9 نومبر 2016 22:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) انتظامیہ اور پولیس چین کی بانسری بجانے میں مصروف ، منشیات فروشوں نے اپنے کاروبار کے فروغ کیلئے خواتین ، بزرگوں کے بعد چھوٹی عمر کے بچوں کا استعمال شروع کر دیا ، کم عمر بچے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے لگ گئے ، ملک کا مستقبل تباہی کے دہانے پر ،نجی ٹی وی کے مطابق سکھر ضلع کے علاقے روہڑی میں منشیات فروشوں نے منشیات کی فروخت کے لیے خواتین اور بڑی عمر کے لوگوں کے بعد اب چھوٹے بچوں کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے جو جیبوں میں منشیات لیے سارا سارادن علاقے میں مارے ما رے پھرتے رہتے ہیں اورمنشیات کی فروخت کرتے نظرآرہے ہیں نجی ٹی وی پر چلنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بچے جن کے ہا تھوں میں اس عمر میں کتاب اور قلم ہونی چاہیئے تھی منشیات فروخت کررہے ہیں منشیات فروش ان بچوں کو رقم کی لالچ دیتے ہیں جن میں پڑ کر وہ یہ کام کرنے پر مجبورہیں جبکہ علاقے میں بچوں کی ایک بڑی تعداد خود بھی منشیات کی اس لعنت کا شکار ہوکر اپنی زندگیوں سے کھیل رہی ہے اس بارے میں علاقے کی پولیس سب معلوم ہونے کے باوجود بے خبر اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور علاقے کے بچوں کو تباہ و برباد ہوتے دیکھ رہی ہے اہل علاقہ اس ساری صورتحال میں پریشان ہیں اور ان کی جانب سے بارہا سکھر کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے کا روائی کی اپیلیں کی گئی ہیں مگر سکھر انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں شہریوں سمیت والدین نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :