وزیراعظم سے سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی کی ملاقات

خیبر پختونخوا سے متعلق ترقیاتی کاموں ،بڑے منصوبوں سے متعلق امور پر بات چیت حکومت امن، اقتصادی خوشحالی، انفراسٹرکچر کی بہتری ،بجلی کی پیداوار میں خود کفالت کے حصول کے ایجنڈے پر توجہ مرکوزکئے ہوئے ہے،محمد نوازشریف

بدھ 9 نومبر 2016 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پائیدار قومی ترقی کو یقینی بنانے کے پیش نظر تمام وفاقی اکائیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا سے متعلق ترقیاتی کاموں اور بڑے منصوبوں سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت امن، اقتصادی خوشحالی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور بجلی کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے کے اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد پر توجہ مرکوزکئے ہوئے ہے۔