لاہور، پولیس نے شراب کی بھاری مقدار برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 9 نومبر 2016 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) گرین ٹاون پولیس نے کاروائی کے دوران شراب کی بھاری مقدار برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گرین ٹاون سیدتیمور عباس نے مخبر خاص کی اطلاع ٹی ایس آئی راشد ، رجب علی ، الطاف حسین کے ہمراہ گاڑی نمبری LED7238 کو ناکے کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے کار بھگا دی جس پر پولیس نے کار کا پیچھا کرتلاشی لی اور گاڑی میں موجود 406بوتل شراب برآمد کر لی دوران تفتیش ملزم نوید مسیح نے بتایا کہ وہ یہ شراب لاہور کے مختلف حصوں میں سپلائی کے لیے لے جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :