لاہور، 3مختلف مقامات پر آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

بدھ 9 نومبر 2016 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) صوبائی دارلحکومت میں 3مختلف مقامات پر آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تاہم فائر برگیڈ اور ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عامر روڈ بنڈ روڈ شادباغ کے علاقے میں واقع فوم فیکٹری میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی جبکہ مستی گیٹ میں گھر میں اور ٹاون شپ میں پان سگریٹ کے کھوکھے میں آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تاہم فائر برگیڈ اور ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :