لاہور، 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بدھ 9 نومبر 2016 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ٹبی سٹی کے علاقے میں 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ٹبی سٹی کے علاقے علی پارک کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پرمردہ حالت میں پایا گیا راہگیر کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی بعد ازاں ناکامی پر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق متوفی حلیہ سے نشئی معلوم ہوتا ہے اس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :