گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے فاٹاریفارمز ایمپلیٹیشن یونٹ کا افتتاح کردیا

بدھ 9 نومبر 2016 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے فاٹاسیکرٹریٹ میں فاٹاریفارمز ایمپلیٹیشن یونٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر UNDP کے حکام بھی موجودتھے۔ اس موقع پرگورنرنے فاٹاسیکرٹریٹ ،ڈائریکٹریٹ، متعلق اداروں اور یواین ڈی پی کے حکام کی تعریف بھی کی۔

(جاری ہے)

مزید برآں فاٹا کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے عوامی خواہشات کے مطابق ریفارمز پرخلوص سے عمل کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ موجودہ ریفارمز سے فاٹا میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اورقبائلی عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

لہذا آپ سب کی یہ قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان تجویز کردہ ریفارمز کو عملی جامہ پہنانے میں بھرپورکوششیں کریں۔ انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ موجودہ حکومت فاٹا کے عوام کی معاشی وسماجی ترقی میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔ تاکہ آنے والے وقتوں میں ملک کے استحکام اور ترقی کو مزید مضبوط کیاجاسکے اورہمیں حکومت کی ان کاوشوں کو بہترین انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچاناہے۔ #