سکردو،یوم اقبال کے موقع پر ادبی تنظیم بزم علم و فن کی جانب سے اعوان اقبال میں تقریب کا انعقاد

بدھ 9 نومبر 2016 21:53

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء)یوم اقبال کے دن ادبی تنظیم بزم علم و فن سکردو کی جانب سے اعوان اقبال میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں طلبہ و طالبات اور کثیر تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی کا چو امتیاز حیدر خان تھے اور تقریب کے صدارت کے فرائض صوبائی وزیر برقیات حاجی اکبر تابان نے انجام دئیے۔

تقریب میں طلبہ و طالبات نے یوم اقبال کے حوالے سے تقاریر اور کلام اقبال پیش کئے ادبی تنظیم بزم علم و فن کی جانب سے ڈگری کالج کے ہر دلعزیز پروفیسر موسیٰ کلیم کو سال کا بہترین استاد ہونے کا ایوارڈ دیا اور رواں سال کا بہترین مقرر طلبہ کا ایوارڈ ڈگری کالج کے وزیر عبد اللہ کو دیا گیا۔