گرینڈ ٹیچرز الائنس نے صوبہ بھر میں تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لئے اگلے مرحلے میں ڈویژنل سطح پر احتجاجی مظاہروں ،دھرنوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، اساتذہ کش پالیسیوں کے خلاف 19نومبر کو بہاولپور ،25نومبر ملتان، 28نومبر ڈی جی خان، یکم دسمبر سرگودھا، 5دسمبر راولپنڈی ، 8دسمبر فیصل آباد، 10دسمبر ساہیوال، 15دسمبر گوجرانوالہ ڈویژن میں دھرنا دیا جائے گا

بدھ 9 نومبر 2016 21:53

؂ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) گرینڈ ٹیچرز الائنس نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لئے اگلے مرحلے میں ڈویژنل سطح پر احتجاجی مظاہروں ،دھرنوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان گرینڈ ٹیچرز الائنس کے مرکزی چیئرمین ظفر جمیل اور صدر سید سجاد اکبر کا ظمی نے ڈویژنل عہدیداران کے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں رانا الطاف حسین، عبد الطارق نیازی ، امام دین ملک ، الطاف حسین نائچ ، رانا محمد فاروق ، عابد فرید بزدار ، محمد حسین طاہر وڑائچ ،اعجاز سمرا ،ممتاز احمد لانگ سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں طے پایا گیا کہ حکومتی سطح پر تعلیمی اداروں اور اساتذہ کش پالیسیوں کے خلاف پہلا احتجاجی دھرنا و مظاہرہ 19نومبر کو بہاولپور ،25نومبر ملتان، 28نومبر ڈی جی خان، یکم دسمبر سرگودھا، 5دسمبر راولپنڈی ، 8دسمبر فیصل آباد، 10دسمبر ساہیوال، 15دسمبر گوجرانوالہ ڈویژنوں کی سطح پر ہوں گے جبکہ 22دسمبر کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے و مظاہرے میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے اساتذہ شرکت کریں گے اس موقع پر اساتذہ رہنمائوں ظفر جمیل، سید سجاد اکبر کا ظمی، رانا الطاف حسین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس وقت اساتذہ جس اضطراب و بے چینی کا شکار ہیں اس سے پہلے کبھی نہ تھے اساتذہ کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انہیں ان کی تدریسی سرگرمیوںسے نہ روکا جائے مخصوص عزائم اور مقاصد کے ساتھ سرکاری تعلیمی اداروں کو ویران نہ کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گرینڈ ٹیچرز الائنس اس حوالے سے اساتذہ کی آواز بنتے ہو ئے ریاستی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی انہوںنے کہا کہ اساتذہ کو ہر مایوسی اور خوف سے نجات دلانے کے لئے گرینڈ ٹیچرز الائنس کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کر ے گی ۔

متعلقہ عنوان :