ڈونلڈٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کی خوشی میں ملتان میںسول سوسائٹی نے کینڈل لائٹس روشن کیں،مسیحی برادری کی طرف سے بھی مبارکباد،امید ہے کہ نومنتخب امریکی صدر دنیا میں امن اور انصاف کیلئے کام کریں گے،شرکاء

بدھ 9 نومبر 2016 21:50

ڈونلڈٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کی خوشی میں ملتان میںسول سوسائٹی ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈونلڈٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کی خوشی میں ملتان میںسول سوسائٹی نے کینڈل لائٹس روشن کیں اور نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد دینے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جسٹس اینڈ پیس کمیشن کے زیراہتمام ملتان کے نجی سکول میں منعقدہ تقریب میں طلباء ،سول سوسائٹی اور مسیحی برادری سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتقریب کے شرکاء نے نومنتخب امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے کیلئے کینڈل لائٹس روشن کیں ۔تقریب کے شرکاء نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی کے سپورٹران کو پاکستانی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر شرکاء کی طرف سے امید کی گئی کہ نومنتخب امریکی صدر دنیا میں امن اور انصاف کیلئے کام کریں گے اور قیام امن اور انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :