چائے والے نوجوان ارشدخان کی مقبولیت کے چرچے بدستورجاری

ارشد خان سپرپاورموٹرسائیکل کے اشتہارمیں کام کرکے انٹرنیٹ پرایک بارپھرچھاگئے ہیں۔رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 نومبر 2016 21:22

چائے والے نوجوان ارشدخان کی مقبولیت کے چرچے بدستورجاری

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2016ء) :پاکستانی چائے والے نوجوان ارشدخان کی مقبولیت کے چرچے بدستورجاری ہیں،ارشد خان نےسپرپاورموٹرسائیکل کے اشتہارمیں کام کرکے انٹرنیٹ پرایک بارپھرچھاگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرسپر پاورموٹرسائیکل نامی ایک موٹرسائیکل کے برینڈ نے ارشد خان کی کچھ تصاویر اپنی موٹرسائیکلز کے ساتھ شیئر کیں،جن کا انٹرنیٹ پرکافی چرچا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چائے والابہت جلدمختلف برینڈزمیں کام کرکے اداکارحمزہ علی عباسی اور فواد خان کی جگہ لینے میں کامیاب ہوجائے گا۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل جویریا نامی ایک فوٹوگرافر نے اسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک فوٹو واک کے دوران اس چائے والے کی تصویر لی تھی،جو راتوں رات سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ارشد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے فلموں میں اداکاری کے بارے میں نہیں سوچا۔کیوں کہ فلموں میں کام کرنا معززکام نہیں ہے۔پختون ہمیشہ وہ کام کرتے ہیں جو معزز ہو۔اگر مجھے کوئی ایسا صاف اور معزز کام ملا تو میں وہ کروں گا۔

متعلقہ عنوان :