ملازمین جو کے ڈی اے سے کے ایم سی منتقل ہوئے ہیں ان کی تنخواہوں کا مسئلہ اسے فوری حل کیا جائے ، میونسپل کمشنر کراچی

بدھ 9 نومبر 2016 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ وہ ملازمین جو کے ڈی اے سے کے ایم سی منتقل ہوئے ہیں ان کی تنخواہوں کا مسئلہ تا حال حل نہیں کیا گیا ہے اسے فوری حل کیا جائے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کو ایک حکم نامے کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ ان ملازمین کے لئے فوری سرپلس پول بنایا جائے اور ان کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے افسران و ملازمین ہمارا اثاثہ ہیں اور یہی افراد شہر کی بلدیاتی خدمات پر مامور ہیں اس لئے ان کے مسائل کو حل کرنا ہمارا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ عرصہ چار ماہ سے ان ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی جس کے باعث ملازمین شدید پریشانی میں ہیں اس لئے ان ملازمین کے اس بنیادی مسئلے کو حل کرنے کے لئے سات دن کے دوران عملدرآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :